نشتر سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 10محرم کوہائی الرٹ رہا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 10محرم کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہا ، ڈاکٹرز ، نرسیں ، پیرا میڈیکل سٹاف مکمل الرٹ رہا، نشتر ہسپتال میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرزان کال تھے،محکمہ صحت کی جانب سے ضلع میں 30سے زائد مقامات پرعزاداروں کی سہولت کے لئے میڈیکل کیمپ لگائے گئے ،جہاں 800سے زائد عزاداروں کوطبی سہولیات فراہم کی گئی ، دریں اثنا سرکاری ہسپتال 9اور 10محرم کی تعطیلات کے بعد گزشتہ روز (ہفتہ) کھل گئے، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ، چلڈرن کمپلیکس ،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ، سول ہسپتال ،فاطمہ جناح خواتین ہسپتال ودیگر سرکاری ، مراکز صحت کے شعبہ آئوٹ ڈور میں مریضوں کا رش رہا، وائس چانسلر نشتر میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے یوم عاشورہ پر ایمرجنسی وارڈ نشتر کادورہ کیا ، ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔