Uncategorized

پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیموریہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 ملزموں اور 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کیا۔تیموریہ پولیس نے پیپلز کالونی، نیاز منزل اور کے بی آر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا، جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔آپریش میں 10 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔سرچنگ کے دوران 20 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، ادھر کلری تفتیشی پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم اصغر خان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 2012 میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button