Uncategorized

سندھ پولیس کا بڑا کارنامہ، صدارتی کیمپ آفس کے باہر 10 دن سے بیٹھے پر امن مظاہرین پر توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر کاٹ دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی جانب سے 10 دن سے صدارتی کیمپ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہےجبکہ سندھ پولیس نے پر امن مظاہرین پر توڑ پھوڑ اور دیگر دفعات ڈال کر ان پر ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلیے راشد رضوی، سہیل حسن مرزا اور صغیر عابد رضوی کی قیادت میں کراچی میں صدر پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر 10 روز سے پر امن دھرنا دیا ہوا ہے جس میں کسی بھی املاک یہاں تک کہ ایک درخت یا پودے کو بھی نقصان نہیں پہنچایاگیا جبکہ قریبی فوڈ سٹریٹ اور بازار بھی معمول کے مطابق کھل رہے ہیں اور اہل محلہ کی آمدو رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیکن دھرنے سے بننے والے پریشر کے سبب سندھ پولیس نے مظاہرین کی داد رسی کے بجائے دھرنہ دینے والوں راشد رضوی، سہیل حسن مرزا اور صغیر عباد رضوی سمیت 250 صورت شناس افراد پر بے بنیاد الزامات لگا کر ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ مظاہریں میں ڈنڈہ بردار اور اسلحہ سے لیس افراد موجود ہیں اور وہ توڑ پھوڑ اور کرنے کے ساتھ لوگوں کی آمدو رفت مین بھی خلل ڈال رہے ہیں اور وہ ریاست مخالف تقریریں کررہے ہیں اور لوگوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیعہ قوم پاکستان کی باوفا اور محب وطن قوم ہے جس کے ہزاروں فرزند دہشتگردی کی بھینٹ چڑھےلیکن انہوں نےکبھی ریاست مخالف بات نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button