پاکستانی شیعہ خبریں

10 اگست کو سرزمین کوہاٹ پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز(کوہاٹ) یوم عزم وفائے حسین (ع) کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اس اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے کہا ہے کہ 10 اگست کو سرزمین کوہاٹ پر ملت تشیع کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، جس میں علاقہ بنگش کے ہزاروں عوام شرکت کریں گے۔وحدت ہاوس پشاور سے جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح)کی برسی اور شہدائے تفتان کے چہلم کی مناسبت سے اگلے ماہ منعقد ہونے والا یہ اجتماع ملت کو وحدت کی طرف لائے گا، اور دہشتگردی کے عذاب سے دوچار عوام کو نیا حوصلہ اور ولولہ فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم عزم وفائے حسین (ع) کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے، اور علاقہ بنگش کے عوام کو لائحہ عمل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور انشا اللہ عید الفطر کے فوری بعد تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button