پاکستانی شیعہ خبریں
کرم ایجنسی، 10 طلبا اغوا، لنڈی کوتل میں کالعدم تنظیموں کے درمیان تصادم
اسلام ٹائمز:بگن کے علاقے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ساٹھ سے زائد افراد اغوا ہوئے ہیں اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث کرم ایجنسی پشاور روڈ پر آمد و رفت ایک بار پھر بند ہو گئی ہے ، جس کی وجہ سے لاکھوں افراد علاقے میں محسور ہو کر رہ گئے
پارہ چنارا:۔کرم ایجنسی کے علاقے بگن سے نامعلوم افراد نے مقامی اسکول کے دس بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے بگن سے نامعلوم مسلح افراد مقامی اسکول کے دس بچوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ بگن کے علاقے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ساٹھ سے زائد افراد اغوا ہوئے ہیں۔ بگن میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث کرم ایجنسی پشاور روڈ پر آمد و رفت ایک بار پھر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد علاقے میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں،اور اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ادھرلنڈی کوتل میں کالعدم تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں دو کمانڈرز سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ آج نیوز کے مطابق لنڈی میں کوتل کے بازار ڈکا خیل میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو کمانڈرز بھی شامل ہیں۔