Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین لاہور میں عید میلادالنبی کے مرکزی جلوس کے استقبال کیلئے 10 سے زائد کیمپ لگائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام ضلع لاہور میں دس سے زائد مقامات پر عید میلاد النبیۖ کے جلوسوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا جس میں جلوس کی مرکزی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں شرکاء جلوس کے لئے تبرکات اور سبیلوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں عید میلاالنبیۖ کے حوالے سے مبارکباد دی کے بینرز، پوسٹرز، سائن بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں۔ میلاد کمیٹی مجلس وحدت مسلمین لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک مجلس وحدت مسلمین ہفتہ وحدت منائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء دانشوروں کو مدعو کر کے اتحاد امت پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے ذریعے نفرت، فرقہ پرستی، عدم برداشت اور تکفیریت کی حوصلہ شکنی اور وحدت و اخوت کا پیغام عام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس وحدت اور بھائی چارے کی ضرورت آج ہے شائد اس سے پہلے کبھی نہ تھی ہماری افواج، سکیورٹی اہلکار اور خود ریاست پاکستان آج اسلام دشمن خوارج سے اُن کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کیخلاف عملی جہاد میں مصروف ہیں بحثیت پاکستانی اور مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر فرض ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی اداروں کا ساتھ دے کر اس دہشت گردی کے ناسور کو وطن عزیز سے ختم کرنا ہو گا تاکہ ہمارا ملک مسلم امہ کی قیادت کر سکے اور دنیا میں پاکستان ایک عظیم اور جری ریاست کے طور پر سامنے آ سکے اور انشااللہ اس جنگ میں ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی افواج کا ساتھ دینگے اور اس ملک کے مستقبل اور حال کو ان درندہ صفت دہشتگردوں سے پاک کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button