پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں رینجرز کی کارروئیاں، کالعدم تنظیم کے 10 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے رینجرز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب کاٹھور کے مقام پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو علاقے میں موجود دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملہ کر دیا، جس کے بعد رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سے ہے، جو رمضان کے دوران صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، جبکہ ان کے قبضے سے ایس ایم جی، خودکش جیکٹس اور دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سلطان آباد میں بھی کارروائیاں کیں، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button