کراچی کے علاقے ناظم آباد سے مشتبہ گاڑی سے 10 ہزار سے زائد کارتوس برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مشتبہ کار نے کھلبلی مچا دی، رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کیا گیا، تلاشی لینے پر کار سے ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 1 میں مشتبہ کار کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے لوگوں کو کار کے قریب جانے سے روک دیا۔ ایس پی لیاقت آباد اصغر عثمان کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے تلاشی لینے پر مشتبہ کار سے گولیوں کے درجنوں ڈبے برآمد ہوئے، جس میں 10 ہزار رائونڈز موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار 15 روز سے علاقے میں کھڑی تھی، 2005ء میں چوری کی گئی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، سیکیورٹی اداروں نے گولیاں قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ گاڑی کے مالک کی بھی تلاش شروع کر دی گئی۔