کوہاٹ سے اہم تکفیری دہشت گرد گرفتار، سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوہاٹ سے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا انتہائی مطلوب دہشت گرد دلاور خان عرف مفتی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار تکفیری دہشتگرد بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس اور حساس اداروں نےایک خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور ،کوہاٹ سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر شہروں میں ہونے والی دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں میں ملوث انتہائی خطرناک تکفیری دہشتگرد دلاور خان عرف مفتی کو گرفتار کرلیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب بدنامِ ذمانہ خطرناک تکفیری دہشتگرد دلاور عرف مفتی مشترکہ طور پر کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکر جھنگوی کے لئےکام کرتا رہا ہے،اس دوران وہ خود کوہاٹ اور پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر شہروں میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کاروائیوں میں شامل ہونے کے علاوہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی سہولت کاری بھی کرتا رہا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی نے کوہاٹ پولیس کے ہاتھوں انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگرد درلاور خان عرف مفتی کی گرفتاری کو خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے خاتمے کی ایک اہم کڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلاور عرف مفتی کی گرفتاری سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس کو ناقابل بیان کامیابی حاصل ہوئی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسی کچھ اور کاروائیوں کے بعد خیبرپختونخواہ سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا