مشرق وسطی

بے بنیاد الزامات کے تحت 10 بحرینیوں کی شہریت ختم

بحرین کی اس عدالت نے ان 10 شیعہ بحرینی باشندوں کی شہریت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک پر ایک ایک سو دینار جرمانہ بھی کیا ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے 6 نومبر 2012 میں ان دس بحرینی باشندوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ چھے برسوں کے دوران بے بنیاد الزامات کے تحت گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے کئی ایک کی شہریت ختم کر کے اس نے ان بحرینی شہریوں کو ملک سے نکال بھی دیا ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق بحرین، مغربی ایشیا کا ایک چھوٹا سا ملک ہے مگر اس ملک میں بڑی تعداد میں سیاسی قیدی موجود ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button