پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ،تکفیری دہشتگردوں کے ٹوٹی کمر کے ساتھ حملے جاری ، زرغون روڈ پر دھماکہ، 10 افراد زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)زخموں سے چور،ٹوٹی کمر کے باوجود تکفیری دہشتگردوں کاکوئٹہ شہر پر ایک اور کاری حملہ۔زرغون روڈ پر ٹوٹی کمر کے ساتھ تکفیری دہشتگردوں کا بم دھماکہ، 10افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سول اسپتال میں تکفیری دہشتگردوں کے خونیں حملے کے بعد کومبنگ آپریشن کے جواب میں ٹوٹی کمر کے ساتھ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کا ایک اور وار۔کوئٹہ کے زرغون روڈ پر الخیر اسپتال کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد سڑے کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زرغون روڈ سے وی آئی پی موومنٹ بھی ہوتی ہے۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button