پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ کوئٹہ،10روز بعد جے آئی ٹی بن گئی، سانحے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: کوئٹہ سول اسپتال سانحے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، 10روز بعد جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دے دی گئی ہے،صوبائی حکومت کا دعویٰہے کہ دہشتگردی کے واقعہ کے سہولت کاروں کا سراغ بھی لگالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8اگست کو سانحہ سول اسپتال کوئٹہ میں 74وکلا اور دیگر افراد جان کی بازی ہارگئے تھے تاہم فوری تحقیقات شروع نہیں ہوسکی تھیں، اب واقعہ کے دس روز بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس ٹیم میں آئی ایس آئی ،ملٹری انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کی اسپیشل برانچ کے افسران اور نمائندے شامل ہیں۔دوسری جانب صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور واقعہ کے سہولت کاروں کا پتہ چلالیا گیا ہے۔