ریاستی دہشتگرد جاری، ملیر و شاہ فیصل سے 10 دن قبل گرفتار شیعہ جوانوں پر جھوٹے مقدمات
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) 10 روز قبل ملیر و شاہ فیصل کالونی سے پولیس کی جانب سے اغوا کیئے جانے والے پانچ شیعہ جوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے،شیعت نیوز ویپ سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر اور شاہ فصیل کالونی سے5 جوانوں کو انکے گھروں سے سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا تھا، اہل خانہ نے پولیس و رینجرز کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے جب ان جوانوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشیش کیں تو اُ نہیں منع کردیا گیا کہ یہ لڑکے انکے پاس نہیں ، تاہم ابھی سی ٹی ڈی نے ان جوانوں کی گرفتار ی ظاہر کرتے ہوئے ان پر بند فائل قتل کیسس کا الزام لگادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک خداداد پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہ دہشتگردی کی روک تھام میں ناکامی کو چھپانے کے لئے بے جرم افراد پر مقدمات بناکر ان کی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں، جیسے ان پانچ افراد پر ریکی ،ٹارگیٹ کلنگ اور مستقبل میں مخالف فرقہ کے مولویوں کو قتل کرنے کا الزام لگادیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک روش جو ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنےمیں سب سے بڑی روکاوٹ ہے وہ یہ ہے کہ شیعہ کا قتل سنی اور سنی کا قتل شیعہ پر ڈال دیا جاتا ہے جس سے اصل دہشتگرد فائدے میں رہتے ہیں۔