Uncategorized

کراچی: پولیس کی صدرٹاؤن میں کاروائی کلعدم تنظیم کے سہولت کار سیمت 10 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 تکفیری دہشت گردوں سمیت 10 ملزمان گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی جس میں افغانستان سے تربیت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سمیت کالعدم تنظیموں کے سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے صدر ٹاؤن کے علاقے پریڈی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ چھاپے میں 3 تکفیری دہشت گرد پولیس کے ہاتھ لگے۔ ایس پی صدرعرفان سموں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت لے چکے ہیں۔ انہوں نے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button