ظلم اور ناانصافی کے نظام کو ہر حال میں نابود ہونا ہے، 10 دسمبر کا دھرنا تاریخی ہوگا، افتخار نقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی اراکین اور 10 دسمبر کے دھرنا کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے، یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے، انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب حکومت کا کوئی ثانی نہیں، سید ناصر شیرازی کو ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق بازیاب نہ ہوئے تو پنجاب حکومت کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں آئے گا، ہم نے بہت برداشت کیا، ہماری احتجاجی تاریخ سے دنیا اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شاطر حکمرانوں کے سازشوں سے واقف ہیں اور وقت آنے پر ان شاءاللہ انہیں بے نقاب بھی کریں گے، ن لیگ کا خاتمہ ہو چکا ہے کوئی بھی ذی شعور اپنے آپ کو ن لیگی ظاہر کرنے کو باعث شرم محسوس کرتے ہیں، ظلم اور ناانصافی کے نظام کو ہر حال میں نابود ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کارکنان رابطہ مہم کو جاری رکھیں لاہور میں 10 دسمبر کو تاریخی دھرنا ہوگا۔