اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گھوٹکی، کورونا کے مریض تبلیغی جماعت کے 10 کارکن قرنطینہ سینٹر سے فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گھوٹکی قرنطینہ سینٹرمیں موجود 10تبلیغی جماعت کے اراکین فرارہونے میں کامیاب ۔غزالی پبلک اسکول قرنطینہ سینٹر میں116مبلغین موجود تھے، میڈیکل ٹیم دوبارہ چیک اپ کیلئے پہنچی تو 10 افراد غائب تھے،محکمہ صحت کے عملے نے ضلعی انتظامیہ کو تبلیغیوں کے فرار ہونے کی خبر سے آگاہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غزالی پبلک اسکول گھوٹکی کے قرنطینہ مرکز میں مقیم 116تبلیغی جماعت کے اراکین میں سے 10 افراد انتظامیہ کو چکمہ دے کر فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر 116 تبلیغیوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے مریضوں کے چیک اپ کے لئےدوبارہ قرنطینہ سینٹر پہنچے پر انکشاف ہواکہ 10 مبلغین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے 10 مریضوں کے فرارکی خبر سے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ، جن کی تلاش جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button