مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

خان یونس میں مجاہدین کے حملے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں  نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابض فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

بریگیڈز نے سوموار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ اس کے مجاہدین جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن نے دھوکہ دہی سے 2020 کا الیکشن جیتا! امریکی تھنک ٹینک کا انکشاف

کل صبح قابض فوج نے اعتراف کیا تھا کہ اس کے دو فوجی ہلاک اور تین دیگر جنوبی غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

قابض فوج نے بتایا کہ "میگلان” نجی یونٹ سے تعلق رکھنے والے دو مردہ اسرائیلی فوجیوں اور خان یونس کے مغرب میں اینٹی آرمر شیل کے ساتھ ہلاک فوجی کی لاشوں اور تین زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کرتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button