مشرق وسطی
غزہ پر 24 گھنٹوں میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت سے 10 قتل عام، مزید97 شہید
شیعہ نیوز: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے ہیں، جن میں 97 فلسطینی شہید اور 123 زخمی ہوئے ہیں۔
اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جارحیت میں 30,631 شہید اور 72,043 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کی ننگی جارحیت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، اسامہ حمدان
متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے اور قابض اسرائیلی فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتا ہے۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر ایک خونریز اور تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 120,000 زخمی اور لاپتہ شہید ہوئے، جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اس کے علاوہ 1.9 فیصد بے گھر ہوچکے ہیں۔