
10 رجب، ولادت امام محمد تقیؑ مبارک ہو
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج دس رجب آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسول اور شیعیان جہان کے نویں امام حضرت امام محمد تقی(ع) کا یوم ولادت باسعادت ہے۔
خاندان عصت و طہارت کی گيارہویں الہی و آفاقی شخصیت اور آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسول اور شیعیان جہان کے نویں امام حضرت امام محمد تقی(ع) سنہ ایک سو پنچانویں ہجری قمری میں مدینۂ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور اپنے والد بزرگوار آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسول اور شیعیان جہان کے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی شہادت کے بعد، مقام ولایت و امامت اور مسلمانوں کی ہدایت و رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالی۔
یہ خبر بھی پڑھیں اپنے معاشرے کو جنت بنانے کیلیئے خط فاطمیؑ کو اپنانا ہوگا
سخاوت و بردباری جیسی عظیم خصوصیات کی بناء پر آپ(ع) عوام میں بہت زیادہ مقبول تھے اور اسی بناء پر آپ(ع) کو جواد کے لقب سے بھی نوازا گیا۔
حضرت امام محمد تقی(ع) اپنی مبارک عمر کے دوران لوگوں کو ہدایت و رہنمائی کرکے گمراہی سے بچاتے اور اسلامی علوم کی تعلیم فرماتے رہے۔آپ (ع) کی مبارک شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے کل رات سے ہی پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن اور خاص طور سے مذہبی و مقدس مقامات پر محافل و مقاصدے کا سلسلہ جاری ہے۔سڑکوں اور خاصطور سے مساجد و امام بارگاہوں کو سجایا گیا ہے۔
ولادت امام محمد تقی ع کی مناسبت سے شیعہ نیوز نیٹ ورک تمام قارئین کی خدمت میں ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔