پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام، بلدیہ ٹاؤن کراچی سے 100 کلو وزنی چار بم برآمد، ملزمان فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں دہشتگردی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے پولیس نے نامعلوم رکشہ برآمد کیا، جس میں 4 سلنڈر بم موجود تھے۔ پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا جس نے تمام بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ ایس ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ڈیوائس کے ساتھ جوڑا گیا تھا جبکہ 100 کلو وزنی بارودی مواد میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹس بھی شامل تھے۔ ایس ایس پی بلدیہ کے مطابق رکشے میں سوار ملزمان فرار ہو چکے ہیں، جبکہ انہوں نے اس کاروائی کو پولیس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو پولیس نے بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، کیونکہ دھماکے کی صورت میں خوفناک تباہی پھیل سکتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button