
نئے پاکستان کا دہرا معیار، ٹی ٹی پی کے 100دہشتگرد رہا، محب وطن عزادار سالوں سے لاپتہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریاست پاکستان کا دہرا معیار سامنے آگیا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 100 سے زائد دہشتگرد رہا کردیے لیکن محب وطن شیعہ عزادار سالوں سے لاپتہ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذمے دار اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد 100 سے زائد دہشتگردوںکو رہا کر دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی تیل اور امداد کے اثرات آنا شروع، عمران حکومت کی یوٹیوب نوحوں پر پابندی عائد
واضح رہے کہ یہ وہی تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد ہیں جنہوں نے پاک فوج کے جوانوں ، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سمیت ہزاوں پاکستانیوں کا قتل عام کیا جبکہ یہی کالعدم ٹی ٹی پی سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی قاےل جماعت ہے لیکن ریاست پاکستان کے ذمہ داروں کی جانب سے ان دہشتگردوں کو رہا کیا جارہا ہے جبکہ محب وطن اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شیعہ عزاداروں کو کئی سالوں سے قانون نافذ کرنے والوں نے اٹھا کر جبری گمشدہ کر رکھا ہے۔
ریاست پاکستان اپنے ان اقدامات سے اس بات پر مہر ثبت کررہی ہے کہ اس ملک میں اس ہی کی بات سنی جائے گی جو قانون کو نہ مانے اور بزور طاقت ریاست کو اپنےسامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے۔