دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں 106 طالبان عناصر کی ہلاکت

شیعہ نیوز: افغانستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران افغان فوج کی کاروائیوں میں طالبان گروہ کے کم از کم ایک سو چھے عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے ہلمند کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھںٹے کے دوران افغان فوج کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے کم از کم ایک سو چھے عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے بغلان کے صوبائی کونسل کے رکن اسداللہ شہباز نے منگل کو افق خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے صوبے بغلان میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو فوجی جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے میں طالبان سولہ فوجیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات سے شروع ہونے والی یہ جھڑپ صبح ختم ہوئی اور اس چوکی پر طالبان کا قبضہ ہو گیا۔اسداللہ شہباز کا کہنا تھا کہ طالبان نے چوکی پر قبضہ کرنے کے بعد فوجی سازوسامان اور ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے اور فوج کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button