پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

10 تا 18 ذی الحج ہفتہ ولایت کے طور پر منایا جائے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 10 ذی الحج سے 18 ذی الحج تک کے ایام کو ہفتہ ولایت کے طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما نے مزید کہا کہ ولایت یعنی اطاعت، اطاعت یعنی پیروی، پیروی اس کی جس کا ہاتھ اٹھا کر اللہ کے رسول (ص) نے فرمایا جس کا میں مولا اس کا علیؑ مولا، یہ حکم قرآن ہے۔ علامہ شبیر میثمی نے ایس یو سی کے تمام ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ یہ ایام مولا متقیان علی ابن ابی طالبؑ کے خلیفہ بلا فصل ’’ولایت‘‘ کے ایام ہیں، اس حوالے سے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے، شیعہ سنی علماء مل کر اس پُر وقار ایام کو پُر نور انداز میں منائیں اور محبت و وحدت کے پیغام کی تشہیر و ترویج میں اپنا علمی و عملی کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button