قمبر شہداد کوٹ میں تکفیری دیوبندیوں کی مسجد ضرار و مدرسہ سے 11 ہزار کلاشنکوف کی گولیاں برآمد
شیعہ نیوز (قمبر شہداد کوٹ) لاڑکانہ ڈویژن کی اسپیشل پولیس ٹیم نے سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر تکفیری دیوبندیوں کی مسجدِ ضرار اور مدرسہ میں خفیہ طور پر چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور کلاشنکوف کی 11 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرکے تین خطرناک تکفیری دیوبندی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج خادم حسین رند نے صحافیوں کو بتایا کہ کلاشنکوف کی 11 ہزار سے زائد گولیاں اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ جو مختلف بوریوں میں بند تھا اسمگلروں نے اس اسلحے کو پشاور کے ذریعے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے مہی مکول پولیس تھانے کی حدود کے گائوں کارولی چانڈیا کی ایک تکفیری دیوبندی مسجد ضرار میں خفیہ طور پر چھپا رکھا تھا۔ گرفتار تکفیری دیوبندی اسمگلروں کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مسجد ضرار کالعدم تکفیری دہشتگروہ سپاہ صحابہ کے زیر اثر ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ خالد مصطفیٰ کے مطابق برآمد ہونے والی ہزاروں گولیاں ممکنہ طور پر کراچی بھیجی جانی تھیں جہاں انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔