پاکستانی شیعہ خبریں

11 مئی کا دن یزیدیوں کیخلاف حسینیت کی تحریک کے آغاز کا دن ہے، علامہ صادق رضا تقوی

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علام سید صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ 11 مئی کا دن یزیدیوں کے خلاف حسینیت کی تحریک کے آغاز کا دن ہے، انقلاب کا نعرہ لگانا آسان ہے لیکن اس کی راہ میں آنے والی مشکلات کا مقابلہ سخت کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نواز حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں علامہ سید صادق رضا تقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے شرکت کی۔ علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ عصر حاضر میں اسلامی انقلاب کا نعرہ امام خمینی نے لگایا تھا، ایسا اسلامی انقلاب جو قرآنی اصولوں کے عین مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے قوموں کو بیدار کرنے کا جو فارمولا دیا تھا آج دنیا اس پر قائم و دائم ہے، یہ قوموں کی شعور، بیداری اور آگاہی کا راستہ ہے اور یہ دنیا کے یزیدیوں کے خلاف جنگ ہے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا مزید کہنا تھا کہ جب قومیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے مرنے کیلئے تیار ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت عوامی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button