پاکستانی شیعہ خبریں

آوران، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان کے ضلع آوران میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 11 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آوران میں سکیورٹی فورسز کی تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ گزشتہ دو روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جس میں گزشتہ روز دو تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی تازہ جھڑپوں میں مزید گیارہ تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button