Uncategorized
ملتان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیراہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس 11 ستمبر کو ہوگی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ماہ محرم الحرام سے قبل پنجاب کے اہم شہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام تحفظ عزاداری کانفرنس منعقد ہو رہی ہیں، اس حوالے سے 11ستمبر کو دربار حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری پر کانفرنس منعقد ہوگی۔
زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ کانفرنس میں مرکزی رہنماعلامہ سید محمد تقی نقوی، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدرسبزواری، وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اختر حسین نسیم، مولانا موسی رضا جسکانی، مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم طارق عباس شمسی، مولانا غلام قمبر عسکری، مزین عباس چاون، ذاکر ناصر عباس نوتک اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔