پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان کی 11 جیلوں میں 96 مجرم پھانسی کے منتظر
شیعہ نیوز (کوئٹہ) اگر صولت مرزا کو مچھ جیل میں پھانسی دی گئی تو 2007ء کے بعد یہ بلوچستان میں پہلی پھانسی ہوگی۔ بلوچستان کی 11 جیلوں میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں کی کل تعداد 96 ہے۔ 14 افراد کی رحم کی اپلیں صدر کے پاس موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی مختلف جیلوں میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں کی تعداد 96 ہے۔ جن میں سے 92 مجرم بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں ہیں۔ ان میں سے 14 افراد کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس ہیں۔ صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد کے بعد سنہ 2007 کے بعد بلوچستان میں پھانسی کی یہ پہلی سزا ہوگی۔