مشرق وسطی

یمن میں بارودی سرنگوں اور کلسٹربم کے دھماکوں میں 11 افراد شہید، 38 زخمی

شیعہ نیوز: یمن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں سعودی اتحاد کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کے پھٹ جانے سے 11 شہید اور 38 زخمی ہوئے۔ جبکہ رواں سال کے شروع سے اب تک بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کے دھماکوں سے 230 یمنی شہری شہید اور 462 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے یمنی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک دوسو سے زائد بچے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

اس وقت یمن میں لاکھوں بچے غذا، تعلیم اور صحت کے اپنے ابتدائی ترین حقوق سے محروم ہیں اور ان کے رنج و غم میں سعودی اتحاد کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں اور ان کے سروں پر گرنے والے بمبوں نے اور زیادہ شدت پیدا کر دی ہے۔

رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اقوام متحدہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران یمن کے خلاف جنگ اور محاصرے کا خاتمہ کروانے میں ناکام رہا اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ رواں سال کے دوران کم از 145 بچے جارح سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بمبوں کی زد پر آکر موت کی نیند سو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button