اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بانی پاکستان و سرمایہ ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بانی پاکستان وسرمایہ ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 73ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے طویل علالت کے بعد 11 ستمبر 1948 کے روز داعی اجل کو لبیک کہادیا تھا، وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق کوئٹہ کے نزدیک زیارت کے مقام پر مقیم تھے، ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو نے پر انہیں کراچی منتقل کیا گیا لیکن راستے میں ان کی ایمبولینس خراب ہوگئی اور پاکستان کے گورنر جنرل کیلئے دوسری کوئی ایمبولینس مہیا نہ کی جاسکی اور بانی پاکستان ہسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ایمبولینس کی خرابی کی وجہ اور دوسری ایمبولینس کا انتظام نہ ہو پان اایس معمہ ہے جو آج تک حل نہ ہوسکا۔

12 ستمبر 1948ء، نماز فجر سے پہلے قائد اعظم کے جسد خاکو حاجی ہدایت حسین عظیم اللہ عرف حاجی کلو نے غسل میت دیا۔نماز فجر کے بعد مولانا انیس الحسنین نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں سید ہاشم رضا، سید کاظم رضا، یوسف ہارون اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ سید غلام علی احسن شہیدی اکبر آبادی نے تلقین پڑھی۔

نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، قائد اعظم کی بہنیں ، حکومتی شخصیات ان کے قریبی عزیز واقارب اور لاکھوں چاہنے والے فرط جذبات سے نڈھال تھےانہیں آہوں اور سسکیوں میں کراچی میں موجودہ نمائش چورنگی کے ساتھ متصل ایک بڑے میدان میں سپرد خاک کیا گیا تھا جہاں اب ایک خوبصورت مزار قائم ہے۔

سرمایہ ملت جعفریہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی برسی کے موقع پر تمام قارئین سے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button