Uncategorized

لاہور، عاشورا کے جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے 110 مقامات پر کیمرے لگا رہے ہیں، سی سی پی او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے لوئرمال میں پولیس کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ امین وینس کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 110 مقامات پر سکیورٹی کیمرے لگائے جا رہے ہیں جن کی پولیس کی جانب سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز کیساتھ ہی لاہور پولیس کی تمام تر توجہ ماتمی جلوسوں اور مجالس پر لگ جاتی ہے۔ نثار حویلی سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر جہاں 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں وہی سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے 110 کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس لوئرمال میں ان کیمروں کے ذریعے جلوس کے روٹ پر کڑی نظر رکھے گی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ لاہور پولیس کی پندرہ سرویلنس گاڑیاں بھی روٹ پر کھڑی ہوں گی جن سے چاروں اطراف کی مانیٹرنگ ممکن ہو گی۔ سی سی پی او امین وینس کے مطابق جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام گھروں کے مالکان سے شورٹی بانڈ لئے جا رہے ہیں جبکہ مکان مالکان اور کرائے داروں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک، ایس پی آپریشنز سٹی ہارون جوئیہ اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button