مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

طوفان الاقصی کا 110 واں دن، اسرائیل پر مجاہدین کے میزائل حملے

شیعہ نیوز: فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل شہروں پر میزائل حملوں کے علاوہ خان یونس میں گھس آنے والے صہیونی فوجیوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کے حوابی حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے لبنان اور فلسطین سے صہیونی شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، سید الشہداء اسکاؤٹس کیجانب سے تیسری اجتماعی شادیوں کا انعقاد

صہیونی ویب سائٹ واللا کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملے کی زد میں آکر صہیونی فضائیہ کا اہم ترین اڈا میرون بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایک صہیونی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے پاس حزب اللہ کے حملے روکنے یا ناکام بنانے کے وسائل موجود نہیں ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی مجاہدین نے بھی کئی اسرائیلی شہروں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ مارٹر گولوں سے صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں گھس آنے والے صہیونی ٹینکوں اور بلڈوزر کو یاسین 105 مارٹر گولوں سے ہدف بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button