مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت 114 فلسطینی شہید و زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ میں مزید فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے چوبیس گھنٹے کے دوران دو وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں تئیس فلسطینی شہید اور اکیانوے دیگر زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ابھی بھی متعدد زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔

یہ خبر ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ طبی ذرائع نے پیر کو غرب اردن کے شہر طولکرم میں ایک عورت اور ایک فلسطینی بچے کی شہادت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں دوران حراست اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ

انہوں نے نشاندہی کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 37,900 فلسطینی شہید اور 87,060 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے غزہ کے خلاف جارحیت کے شہیدوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button