اہم پاکستانی خبریں
کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد فورتھ شیڈول میں شامل
شیعہ نیوز:کراچی سمیت اندرون سندھ کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث 115 افراد کو فورتھ شیڈول پر ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی کمیٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔
حکام کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد کے نام سی ٹی ڈی نے مقدمات، انٹیلی جنس اطلاعات پر تجویز کیے ہیں۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پولیس اور انتظامیہ سے ملنے والے نام محکمہ داخلہ کو بھیج دیے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تمام افراد حالیہ دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔