پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید علامہ سید عالم موسوی کی 11ویں برسی پر قائد ملت جعفریہ کا پیغام

وقت نے ثابت کیا اور ان شہداء کی قربانیوں کے ثمر کے طور پر تمام طبقات کو تسلیم کرنا پڑا کہ نہ صرف پاکستان کی سیاست اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اتحاد و حدت کے فروغ حتی کہ ملکی معاشرت اور دینی مسالک کے مابین وحدت ایجاد کرنے میں اس پلیٹ فارم نے تاریخ رقم کی

شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین، تحریک کے مرکزی رہنما اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے بڑھایا اسی طرح مذہبی، فکری، اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اجتماعی امور میں بھی عوام کی خاطر خواہ رہنمائی کی اور اصلاح معاشرہ کا اہم فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا حق بنتا ہے کہ ان کی یاد شایان شان طریقے سے منائی جائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ اسی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی ختم کرنے کا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، ترجمان ایم ڈبلیوایم

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ شہید عالم موسوی اسی ملی پلیٹ فارم کا حصہ تھے جس پلیٹ فارم نے ہمیشہ عوام کے آئینی بنیادی حقوق کی دستیابی کے لئے مسلسل کوشش اور متحرک رول ادا کیا اور یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ وقت نے ثابت کیا اور ان شہداء کی قربانیوں کے ثمر کے طور پر تمام طبقات کو تسلیم کرنا پڑا کہ نہ صرف پاکستان کی سیاست اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ اتحاد و حدت کے فروغ حتی کہ ملکی معاشرت اور دینی مسالک کے مابین وحدت ایجاد کرنے میں اس پلیٹ فارم نے تاریخ رقم کی۔

چنانچہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ملک کی دینی جماعتوں کو، دینی مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر تنظیمی لحاظ سے منسلک کرنے کی بھرپور کوششیں ہوئیں اور ان کوششوں کو کامیابی نصیب ہوئی۔ دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کروایا اور اس میں ملی پلیٹ فارم کا بنیادی کردار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں خوراک و ادویات کی قلت، نوزائدہ بچوں سمیت 350 افراد جاں بحق

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے شہیدموسوی کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button