پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

12 اپریل 2000پاکستان کی شیعہ تاریخ کا ایک سیاہ دن ، سانحہ ملہوالی اٹک کو 25 برس بیت گئے، مجرم آزاد

مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نےاپنی اتحادی دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطرتینوں دہشت گردوں کو 2022 میں جیل سے رہا کردیا تھا۔

شیعہ نیوز : 12 اپریل پاکستان کی شیعہ تاریخ کا ایک سیاہ دن ، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے حملے میں 19 مومنین شہید جبکہ 39 شدید زخمی ہوئے ، سانحے میں ملوث مجرمان عدالتوں سے رہا، شہداء کے لواحقین کو ریاست انصاف دینے میں ناکام ۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 25 برس قبل 12 اپریل 2000 سن 6 مطابق 6 محرم الحرام 1413 ہجری کے روز ضلع اٹک کی تحصیل ملہوالی میں رات کے وقت امام بارگاہ کرم حسین شاہ میں جاری مجلس عزا کے دوران عزاداروں پر کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔

اس واقعے میں ملوث وہابی دہشت گردوں قاری محمود عثمانی، ملک قاسم اعوان ، ملک عزیز الدین اعوان و دیگر نے نہتے عزاداروں پر کلاشنکوف کے برسٹ کھول کر اندھادہند فائرنگ کی جبکہ دستی بموں سے حملہ بھی کیا۔

اس سانحے میں 19 عزادار بہیمانہ طور پر شہیدجبکہ 39 زخمی ہوئے اور علاقے میں کہرام برپا ہوگیا، ہر طرف چیخ وپکار تھی، ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کررہا تھا، لیکن ایک درجن سے زائد گھروں پر قیامت گذر چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ ہزار گنجی بازار کوئٹہ ، 6 برس بعد بھی شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ ریاست پاکستان سے انصاف کے منتظر

بعد ازاں اس دہشت گرد حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گرد قاری محمود عثمانی، ملک قاسم اعوان ، ملک عزیز الدین اعوان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 2017ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ملہوالی اٹک کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ مجرمان کے ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلہ کو عمر قید میں بدل دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نےاپنی اتحادی دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطرتینوں دہشت گردوں کو 2022 میں جیل سے رہا کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ملہوالی اٹک سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کا آبائی گاوں ہے، جہاں 6 محرم الحرام 2000ء کی مجلس عزاء میں ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ کے نتیجہ میں 19 شیعہ عزادار شہید اور 39 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button