Uncategorized
شیعہ علما کونسل کا 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے اعلان کیا ہے کہ اہل سنت کے نزدیک خاتم المرسلین ؐ کی ولادت باسعادت 12 ربیع الاول، جبکہ مکتب اہل بیت کے مطابق 17 ربیع الاول کو حضرت محمد مصطفی ؐ اور چھٹے امام جعفر صادقؑ کی ولادت باسعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شیعہ علما کونسل ہفتہ وحدت کے حوالے سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کرے گی، جن سے اہل سنت کے علما و مشائخ بھی خطاب کریں گے، جبکہ عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔