جے ایس او طالبات 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی، سیدہ سدرہ نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا۔ اپنے بیان میں مرکزی آرگنائزر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ ماہ مکرم ہے، جس میں کائنات کی عظیم ہستیوں جناب رسول صادق ﷺ اور جناب امام صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہے، ولادت پرنور جناب رسول خاتم ﷺ جذبہء وحدت و اخوت اسلامی کے تحت12 تا 17 ربیع الاول منائیں گے، اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام یونٹس میں "فکر صادقین علیھم السلام” پہ ورکشاپس، سمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ طالبات "فکر صادقین علیھم السلام” کے حوالے سے مضامین، کالم، شاعری، ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے رکھیں گی اور یونیورسٹیز، کالجز، سکولز میں ہفتہ وحدت پرجوش انداز میں منائیں گی۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے "فکر صادقین علیھم السلام” کے ذریعے طالبات کی فکر سازی کرے گی اور انکو ملت تشیع اور وطن عزیز کے لئے کارآمد بنائے گی۔ انشاءاللہ