پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ ہزارہ ٹاون کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی جلسہ 12 فروری کو منعقد ہوگا، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 16 فروری ہزارہ ٹاون کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے دعایہ تقریب اور تعزیتی جلسہ 12 فروری کو شام 7 بجے بعد از نماز مغربین ابوطالب روڈ ہزارہ ٹاون میں منعقد ہوگا۔ اس دعایہ تقریب میں دعائے کمیل، منقبت خوانی کے علاوہ اس تعزیتی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ امین شہیدی، ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور سیکریڑی جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی موسوی خطاب کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button