Uncategorized

کلعدم تحریک طالبان وزیرستان کا نیٹ ورک کراچی میں سرگرم، 12 تکفیری دہشتگرد کراچی پہنچ گئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: تاجروں سے بھتہ لینے کیلئے بارہ دہشتگرد کراچی پہنچ گئے، وزیرستان نیٹ ورک کراچی میں سرگرم ہوگیا، کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ دہشت گردوں نے بتایا کہ طالبان کا وزیرستان نیٹ ورک کراچی میں سرگرم ہوگیا ہے۔ گرفتار طالبان کمانڈر نے انکشاف کیا کہ وہ خودکش بمبار تیار کرنے کا ماہر ہے دو مرتبہ تربیت بھی حاصل کی ہے۔ کراچی میں آصف اور اکبر سہولت کاری فراہم کرتے تھے۔ دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ تاجروں سے بھتہ لینے کیلئے بارہ لڑکے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:: کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ ٹی ٹی پی نے سابق پولیس اہلکار کو کراچی کا امیر مقرر کردیا

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے متعدد کالعدم تنظیمیں مالی بحران کا شکار ہیں۔ کراچی میں بھتہ وصولی اور دہشت گردی کیلیے نئی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پکڑے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گروپ کے پانچ کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ باقی سات دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button