Uncategorized
چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر 12 جلوس برآمد ہوئے
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) ضلع گوجرانوالہ میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 12 جلوس برآمد جبکہ 5 مجالس برپا ہوئیں ،پولیس کی جانب سے جلوسوں اور مجالس کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ، تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہو گئے۔ علاوہ ازیں چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔