پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، جبری اغواء ہونے والے 12 عزادار ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی کوشش سے رہا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈ، سماما شاپنگ سینٹر اور گرد ونواح کے علاقوں سے 9 محرم الحرام کو رات گئے راہ چلتے جبری اغواء ہونے والے ایک درجن عزاداروں کو رہا کروالیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اور دیگر رہنماؤں نے شام غریباں کی رات کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے کا دورہ کیااور پولیس حکام سےملاقات میں تمام جبری گرفتار بے گناہ عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آج الصبح تک سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں گرفتار 10 شیعہ عزاداروں سمیت 2 اہل سنت افراد کو رہا کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ان تمام بےگناہ شیعہ عزاداروں کو 9 محرم الحرام کی رات کو اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب رات گئے یہ عزادار مختلف علاقوں سے مجالس عزا میں شرکت کے بعد اپنے گھروں کو پلٹ رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عباس ٹاؤن سبیل حملہ، دہشتگرد نذیر معاویہ سمیت 45 دہشتگردوں پر مقدمہ درج

ان تمام عزاداروں کو ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونیورسٹی روڈ، سماما شاپنگ سینٹر اور نذدیکی علاقوں سے 2 کالی ویگو گاڑیوں اور 5 پولیس موبائلوں میں سوار سادہ اور باوردی سکیورٹی اہلکاروں نےاغواء کیا تھا اور ان عزاداروں کی گرفتاری کو عباس ٹاوٗٔن میں سبیل ہونے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے کے واقعے سے جوڑا جارہا تھا۔

جبکہ واضح رہے کہ سبیل حسینی پر حملہ تکفیری دہشت گردوں نے کیا تھا اور اس حملے کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 عزادار زخمی بھی ہوئے تھےاور سکیورٹی اداروں نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف قانونی کاروائی کے بجائے ایک درجن شیعہ عزاداروں کو ہی گرفتار کرلیا تھا۔

مجلس شام غریباں کے بعد مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے صوبائی رہنما علی حسین نقوی، علامہ مبشرحسن، میر تقی ظفر، حیدر زیدی، زین رضا رضوی اور دیگر کے ہمراہ رات گئےتھانہ سائٹ سپر ہائی وے پہنچ کر پولیس حکام سے ملاقات کرکے تمام بے گناہ عزاداران حسینی ؑ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جس پر الصبح عملدرآمد کرتے ہوئے تمام عزاداران حسینیؑ کو رہا کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button