مشرق وسطی

حشد الشعبی کے ساتھ جھڑپ میں ۱۲ داعشی دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی علی الصبح شمالی بغداد کے علاقے الطارمیہ میں عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے جوانوں کی داعش دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کی علی الصبح شمالی بغداد کے علاقے الطارمیہ میں عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے جوانوں کی دہشتگردوں کے ساتھ  ہونے والی جھڑپ میں داعش کے 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکہ کی حمایت سے دہشت گردوں نے سنہ 2014 میں اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس ملک میں عوام کا بہیمانہ قتل عام بھی کیا گیا، تاہم عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دے کر سنہ 2017 میں داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

تاہم اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں منجملہ دیالی، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد پورے عراق میں داعش دہشتگردوں کا پتہ لگا کر انہیں ختم کرنا اور سیاحتی علاقوں میں امن و امان قائم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button