مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک دن میں 12 کاروائیاں

شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جمعہ کی صبح سے اب تک 12 کارروائیوں میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں فوجی ٹھکانوں اور صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے لبنانی بستیوں پر حملوں کے خلاف آج صہیونی اڈوں، بستیوں اور جاسوسی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی حمایت میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

حزب اللہ کے میزائلوں نے جن تنصیبات کو نشانہ بنایا ان میں لبنان کے مقبوضہ کفرچوبا میں روئیسات العالم کا فوجی اڈہ، فوجی بیرکیں، میتولا کا فوجی اڈہ اور خربیہ میں دشمن کا توپ خانہ شامل ہے۔

حزب اللہ کے جنگجوؤں نے المنارہ کی صہیونی بستی میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں، المرج کے فوجی اڈے، العباد اڈے ، مقبوضہ شیبہ میں رویسات القرن کے اڈے اور فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا۔

حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لبنانی شہریوں پر حملے جاری رکھے تو وہ نئی بستیوں کو نشانہ بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button