پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، جلوس عزا برآمد کرنے پر 120 عزادارن کیخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس عزا برآمد کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جس کے خلاف تشیع اکابرین نے انتظامیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے گاؤں سردارے والا میں محرم الحرام کا روایتی جلوس نکالنے پر بندکورائی پولیس نے 120 عزادارانِ امام حسینؑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اور مقدمہ میں کہا ہے کہ جلوس غیر قانونی طور پر نکالا گیا۔ دوسری جانب تشیع اکابرین کا موقف ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واضح طور پر کہا تھا کہ تمام تر پروگرام اور عوامی اجتماعات اسی طرح منعقد ہونگے، جیسے گزشتہ چند سالوں سے ہورہا ہیں۔ علاوہ ازیں جس جلوس عزا کو مقدمہ کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ گزشتہ سال بھی برآمد کیا گیا تھا۔ تشیع اکابرین انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور ان روابط کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مقدمہ واپس لے لیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button