چہلم ِ امام حسین ؑ کے جلوسوں کی سکیورٹی پر 1200سے زائداہلکار تعینات
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)مرکزی جلوس کا روٹ سات سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا ،ٹریفک پلان بھی جاری
سرگودھا۔ ضلعی پولیس کی جانب سے شہدائے کربلاؑ کے چہلم کے موقع پر جلوسوں و مجالس کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ۔جس کے مطابق مرکزی جلو س کے روٹ کو7مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جلوس کی اورآل نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار کریں گے جبکہ سیکورٹی ڈیوٹی پر 1200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ جن میں تین ڈی ایس پیز ،14ایس ایچ اوز شامل ہیں جبکہ ایلیٹ کی ٹیمیں جلو س کے روٹ پر گشت کریں گی بمطابق سیکورٹی پلان جلو س میں شامل ہونے کیلئے چار مختلف جگہوں سے چیک ہو کر اور بعداز تلاشی گزرنا پڑے گا جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا پلان مرتب کر دیا گیا ہے جلوس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چار مقامات پر واک تھروگیٹس نصب کیے جائیں گے جبکہ موبائل کیم اور CCTVکیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔