Uncategorized

این اے 122 کے انتخابات میں کس کی حمایت کی جائے، شیعہ علماء کونسل دو گروہوں میں تقسیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک اورشیعہ علماء  کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی جماعت کی حمایت کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کی حمزہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں موجودگی ان کی ذاتی حیثیت میں تھی، جماعتی نہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں مولانا مشتاق ہمدانی نے کہا ہے مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے حمایت کےلئے رابطے کئے گئے ہیں۔ ان جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے اسلامی تحریک نے اپنے مطالبات رکھے ہیں۔ مشاورت جاری ہے،  ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا حافظ کاظم رضا نقوی نے حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر آج شیعہ علماء کونسل نے مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کی جانب سے کی جانے والی ن لیگ کی  حمایت کو رد کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button