Uncategorized

ضمنی انتخاب پی ایس127 ملیر، پیپلز پارٹی کی مجلس وحدت مسلمین سے تعاون سے درخواست

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکریٹریٹ آمد۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور صوبائی رہنماؤں سے ملاقات میں پی ایس 127 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تعاون کی درخواست۔

زرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے سابق مشیرِ اعلیٰ سندھ وقار مہدی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤن سے ملاقات کی۔ ملاقات میںمجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی،صوبائی رہنماء ناصر حسینی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر رضا نقوی، ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، سیکریٹری سیاسیات کراچی ڈویژن تقی ظفر موجود تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی، نجمی عالم، عبدالرزاق راجہ، جان محمد بلوچ، نعمان مراد بلوچ سمیت دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے پی ایس 127 ملیر کے بلدیاتی مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ میں سیوریج، نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کا انبار لگا ہوا لیکن پی ایس 127 کی سیٹ پر منتخب ہونے والے نمائندگان نے آج تک حلقہ کے عوام کی داد رسی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا، مجلس وحدت مسلمین جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ علاقے کے عوام کو مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی کیو نکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button