پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:داعش بلوچستان کے کمانڈر سمیت13 دہشتگردگرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) قانون نافذ کرنے والے اداروں ٗ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نواحی علاقے سے داعش بلوچستان کے اہم کمانڈر ٗ تنظیم سازی کرنے والے دو معاون کاروں سمیت 13ارکان کو گرفتا ر کر کے لٹریچر اور اسلحہ قبضے میں لے لیا

تنظیم سازی کرنے والے دو معاون کار بھی شامل ہیں،افغانستان سے کوئٹہ آرہے تھے، خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کی،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق چند روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغانستان میں موجود داعش کی اعلیٰ قیادت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس مقصد کیلئے داعش بلوچستان کے اہم کمانڈر سمیت تنظیم کے گیارہ کارکن افغانستان سے آ رہے ہیں جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ہمراہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے داعش بلوچستان کے اہم کمانڈر سمیت گیارہ کارکنوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لٹریچر قبضے میں لے لیا ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر داعش کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی تھی جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے دہشت گروں کا قلع قمع کرنے کی ہدایت کی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ہمراہ مشرقی بائی پاس پر واقع ایک مکان میں چھاپہ مار کر داعش کی تنظم سازی کرنے والے مزید دو افراد حبیب الرحمن اور عزیز اللہ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں لٹریچر قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطابق گرفتار افراد افغانستان کے رہائشی ہیں اور کوئٹہ میں داعش کی تنظیم سازی کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button