پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، خروٹ آباد میں کومبنگ آپریشن، 13 تکفیری دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

زرائع کے مطابق سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے بعد پاک فوج کے سربر اہ جنرل راحیل شریف کے حکم پر کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں، پولیس ایف سی اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کر کےملک دشمن،اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی کے 13 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔۔ آپریشن میں گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 13 رائفلیں، 24 پستول اور شارٹ گن برآمد ہوئیں۔ آپریشن میں تین سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کئی تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا تھا۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگست کے مہینے کی جو علامتی اہمیت ہے، اس کو ریاست دشمن عناصر سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button